25 اگست 2016 - 11:37
ترک سپریم ملٹری کونسل کا 586 کرنلز کو ریٹائرکرنے کا فیصلہ

ترک سپریم ملٹری کونسل نے فوجی افسروں کی سروس کم کر کے 28 برس اور 586 کرنلز کو ریٹائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک سپریم ملٹری کونسل نے فوجی افسروں کی سروس کم کر کے 28 برس اور 586 کرنلز کو ریٹائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ترکی نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد 82 ہزار اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف یا جیل بھیج دیا ہے ترک حکومت نے فتح اللہ يگولن کے حامیوں کا مکمل صفایا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔۔ ادھرترکی کے صوبہ شرناق میں بم ڈسپوزل سکواڈ پر حملے میں 2فوجی ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق یہ حملہ کرد باغیوں نے کیا تھا۔

.......

/169