اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایڈمرل 'علی شمخانی' بهارتی قیادت کے ساته سے اہم مذاکرات کرنے کے لئے جمعے کے 'نئی دہلی' روانہ ہوں گے.
ایرانی قومی سلامتی مشیر کے دورے کا مقصد ایران،بهارت کے سیکورٹی حکام کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے.
اس دورے کے موقع پر ایڈمرل علی شمخانی بهارتی وزیراعظم 'نریندر مودی' اور اپنے بهارتی ہم منصب 'اجیت دوول' سمیت سنئیر حکام کے ساته ملاقات کریں گے.
دونوں ممالک کے حکام اس موقع پر باہمی تعلقات کے فروغ، سیاسی تبدیلیوں سمیت خطی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲