24 اگست 2016 - 15:59
القطیف میں مسجد پر حملہ ناکام، حملہ آور تکفیری دھشتگرد ہلاک

سعودی حکومت کی سکیورٹی فورس نے صوبہ القطیف کے گاؤں ام الحمام کی مسجد پر ہونے والے دھشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی حکومت کی سکیورٹی فورس نے صوبہ القطیف کے گاؤں ام الحمام کی مسجد پر ہونے والے دھشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق منگل کی شام کو ایک دھشتگرد اور سکیورٹی دستوں کے درمیان ہوئی کراس فائرنگ میں دھشتگرد ہلاک ہو گیا۔
تاہم ہلاک ہوئے دھشتگرد کی پہچان اور کسی گروہ سے اس کے تعلق کی شناخت نہیں ہو سکی۔
اس حملے میں ایک شخص کے گرفتار ہونے کی بھی رپورٹ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے القطیف میں مساجد کے اندر دھشتگردانہ حملے کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲