اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان ’’سامی ابو زھری‘‘ نے اپنے ایک بیان میں غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے تازہ زمینی اور فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ وحشیانہ حملوں، بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام سے فلسطینی قوم صہیونی غاصبوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل طاقت کے استعمال سے گیم رولز تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے مگر اسے شکست فاش دی جائے گی۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل فوجی طاقت کے ذریعے غزہ کے عوام کے عزم آزادی کو توڑ نہیں سکتا کیونکہ فلسطینی قوم مجاھدوں اور غازیوں کی قوم ہے جو مسلح مقاومت اور آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر نئی جارحیت مسلط کی اور زمینی اور فضائی حملوں کے دوران 60 مقامات پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲