23 اگست 2016 - 17:52
ایرانی وزیرخارجہ کی صدر کاسترو اور کیوبا کے ہم منصب کے ساتہ ملاقاتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ' محمدجواد ظریف ' نے اپنے دورہ کیوبا کے موقع پر صدر 'راؤل کاسترو ' اور اپنے ہم منصب 'رودریگز پاریلہ' کے ساته اپنی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ' محمدجواد ظریف ' نے اپنے دورہ کیوبا کے موقع پر صدر 'راؤل کاسترو ' اور اپنے ہم منصب 'رودریگز پاریلہ' کے ساته اپنی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

ظریف اور کویبا کی قیادت کے درمیان دو طرفہ تعاون سمت مشرق وسطی کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی.

ایرانی وزیرخارجہ نے کویبا کے صدر راؤل کاسترو کے ساته اپنی ملاقات میں باہمی اقتصادی تعاون کی توسیع، وینیزویلا میں ہونے والے غیر وابستہ تحریک کے سربراہی کا آئندہ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

ایرانی وزیر خارجہ کیوبا کے دورے مکمل کرنے کے بعد منگل کے روز نکاراگوا کے دارالحکومت ماناگوا روانہ ہوگئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲