اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قزوین میں ادارہ مساجد کے سرپرست حجت الاسلام علی رمضانی نے خبر رساں ادارے شبستان کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے اندر مسجد ایک مقدس جگہ اور دین مبین کی نشر و اشاعت کا مرکزی ادارہ ہے اور ہر پہلو سے مسلمانوں کی زندگیوں میں اس کا عمل دخل ہے۔ چاہے عبادتی پہلو ہو چاہے سیاسی، چاہے اقتصادی، چاہے انفرادی، چاہے اجتماعی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کو ایسے پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہیے کہ نوجوانوں کے اندر مسجد کی طرف زیادہ سے زیادہ جاذبیت پیدا ہو اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو معاشرے کی خدمت کے لیے نکھارا جا سکے۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مسجد کی طرف جذب کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مسجد کے امور کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ میں دی جائے۔
انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ مساجد کو فقط مذہبی سرگرمیوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ معاشرے کے لیے مفید ہر سرگرمی کا مرکز مسجد ہونی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169