اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخبارالعراق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مشرقی بغداد کے علاقے الطالبیہ میں ایک دھماکے میں، ایک شخص جاں بحق اورپانچ دیگر زخمی ہوگئے- اسی طرح شمالی بغداد کے الحسینیہ علاقے میں بھی ایک دھماکے میں، ایک شخص جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے- ایسے میں جبکہ سب کی نظریں شمالی عراق کے شہر موصل کی جنگ پر مرکوز ہیں، عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی صوبہ الانبارکےصدرمقام الرمادی میں جزیرہ خالدیہ کو آزاد کرانے کی کاروائی انجام دیتے ہوئے اس اسٹریٹیجک علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کوشاں ہے- الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس نے کہا ہے کہ البوکنعان نامی گاؤں کو دہشت گردوں سے واپس لینا جزیرہ خالدیہ کی جنگ میں اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ داعش کے اکثر سرغنے جو فلوجہ اور شہر خالدیہ سے فرار ہوئے ہیں وہ اسی علاقے میں روپوش ہیں- سیکورٹی فورسیز اور عراقی قبائل کے افراد نے جزیرہ بغدادی کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اب وہ داعش دہشت گردوں سے اس علاقے کے دیگر دیہی علاقوں کو واپس لینے کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیاں شروع کرنے والے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲