اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے تہران میں اپنے مختصر قیام کے دوران ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتکو کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان " بہرام قاسمی" نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو" نے جمعرات کے روز تہران میں پانچ گھنٹے قیام کے دوران،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ انقرہ کے موقع پر ہونے والے صلاح مشورے اور طے شدہ سمجھوتوں کا جائزہ لیا۔" بہرام قاسمی" نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور دوجانبہ مسائل پر بھی گفتگو کی۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ ہفتے انقرہ کے مختصر دورے کے موقع پر ترکی کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس موقع پر انقرہ اور تہران کے درمیان طے پایا تھا کہ دونوں ملکوں کے حکام مختلف سطحوں پر باہمی صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سمجھوتے کے تحت دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مختلف سطحوں پر جلد ہی مزید ملاقاتیں انجام پائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲