18 اگست 2016 - 18:23
حیدر العبادی کی صدارت میں نئی کابینہ کا پہلا اجلاس

عراق کی نئی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس وزیراعظم حیدر العبادی کی صدارت میں انجام پایا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والے کابینہ کے پہلے اجلاس میں، بجٹ، دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کے موضوعات کو زیربحث لایاگیا۔ بغداد سے پریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق کے وزیراعظم نے نو منتخب کا بینہ کے پہلے اجلاس میں کابینہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین عراق کا چپہ چپہ رواں سال کے اختتام تک داعش جیسے دہشت گرد گروہ کے وجود سے پاک ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغداد نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے لئے روسی طیاروں کو عراق کی فضائی حدود استعمال کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے پندرہ اگست کو حکومتی سسٹم میں بہتری لانے اوربدعنوانی کی بیخ کنی کرنے کے مقصد سے پانچ نئے وزراء کو اعتماد کا ووٹ دیا تھا۔ عراق کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دوہزار سترہ مالی سال کا پچاسی ارب ڈالر کا بجٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

.......

/169