اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر محمد فرہادی نے جمعرات کے روز تہران میں پریس کانفرنس میں، جس میں غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندے شریک تھے، تعلیم، تحقیقات، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں میں اپنی وزارت کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ علمی تعاون کرنا اورسفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ایران کی وزارت اعلی تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی کے اہداف میں شامل ہے۔ انہوں نے دو ہزار آٹھ سو سے زیادہ یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی مراکز میں تقریبا" پچاس لاکھ طلبہ و طالبات کے زیر تعلیم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت اعلی تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی کا گزشتہ دو سال کے دوران اعلی تعلیم کے میدان میں ترقی و پیش رفت کا منصوبہ رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
ایران کے اعلی تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر محمد فرہادی نے مختلف ممالک کے ساتھ علمی تعاون میں فروغ کو ایرانی حکومت کی ترجیحات کا حصہ قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر محمد فرہادی نے جمعرات کے روز تہران میں پریس کانفرنس میں، جس میں غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندے شریک تھے، تعلیم، تحقیقات، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف میدانوں میں اپنی وزارت کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ علمی تعاون کرنا اورسفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ایران کی وزارت اعلی تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی کے اہداف میں شامل ہے۔ انہوں نے دو ہزار آٹھ سو سے زیادہ یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی مراکز میں تقریبا" پچاس لاکھ طلبہ و طالبات کے زیر تعلیم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت اعلی تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی کا گزشتہ دو سال کے دوران اعلی تعلیم کے میدان میں ترقی و پیش رفت کا منصوبہ رہا ہے۔