18 اگست 2016 - 14:35
کویت نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر کی تاکید

کویت نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پرتاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم نے جمعرات کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرزوق علی الغانم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک  کے درمیان رابطہ ہے ایران کے ساتھ کویت اور خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر رکن ممالک کے تعلقات کے استحکام کے لئے ضروری راہ ہموار کئے جانے پر بھی تاکید کی۔ کویت کے اسپیکر نے علاقائی تغیرات میں ایران کےاہم کردارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کویت اور خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر ممالک تہران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے خلیج فارس علاقے کے ثبات کے تحفظ کو بہت اہم قرار دیا۔ کویتی اسپیکر نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی مدد کے بارے میں کہا کہ مسئلہ فلسطین ایک بہت اہم محور کی حیثیت سے عرب ممالک کی نگاہ اور ضمیر میں مدنظر ہونا چاہئے۔ انہوں نے بحران شام کے سیاسی اور پرامن حل کے بارے میں کہا کہ ان کا ملک شام میں لڑائی کے خاتمے کا خواہاں ہے اور بحران شام کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲