18 اگست 2016 - 08:54
علی اکبر صالحی: تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں استقامت کو ہی کامیابی حاصل ہو گی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں استقامت کو ہی کامیابی حاصل ہو گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے لبنان کی العہد ویب سائٹ سے گفتگو میں تینتیس روزہ جنگ میں لبنان کی تحریک استقامت کی کامیابی کی دسویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر دنیا کے تمام حریت پسندوں اور لبنانی قوم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایران اور لبنان کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کا ماضی، تقریبا پانچ صدیوں پر مشتمل ہے اور یہ تعلقات ثقافتی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے وقت سے ہی غاصب صیہونی حکومت سے لاحق خطرے پر تاکید کی ہے اور اس سرطانی پھوڑے کو ختم کرنے کی ذمہ داری، دنیا کے تمام مسلمانوں اور تمام حریت پسندوں پر عائد ہوتی ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اور تحریک استقامت نے دو ہزار چھے میں صیہونی حکومت کی طاقت کا بھرم توڑتے ہوئے ایک بڑا تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

.......

/169