16 اگست 2016 - 13:48
سینیئر سفارت کار پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر منتخب

پاکستان کے سابق سینیئر سفارت کار مسعودخان پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی اسمبلی میں کرائی جانے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ نون کے مسعود خان کو بیالیس ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف امیدوار چودھری لطیف اکبر نے چھے ووٹ حاصل کیے۔ مسعود خان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے تئیسویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ مسعود خان کا شمار پاکستان کے تجربہ کارسفارت کاروں میں ہوتا ہے۔ وہ چین میں پاکستانی سفیر اوراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

.......

/169