13 اگست 2016 - 05:23
شامی فوج نے حلب شہر کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے

حلب سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ حلب شہر کے اطراف میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حلب سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ حلب شہر کے اطراف میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کئے ہیں- ان علاقوں میں پچھلے کئی روز سے شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔

اس درمیان شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور توپخانوں نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملہ کیا- حلب کے مضافاتی علاقوں الراموسہ ، خان طومان اور العامریہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

.......

/169