اہل بیت(ع)نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے دن ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
خطے کے بحرانوں خصوصا شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ایرانی اور روسی حکام کی مشاورت اور ایک دوسرے کے ملکوں کے دوروں میں تیزی آئی ہے۔
دریں اثناء ایران میں روسی سفارت خانے نے جمعرات کے دن اعلان کیا کہ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف خطے خصوصا شام کے بحران کے بارے میں تبادلۂ خیال کے مقصد سے پیر پندرہ اگست کو تہران کے دورے پر آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲