اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان نے انقرہ میں حکومت کے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ فتح اللہ گولن کو فوری طور پر ترکی کے حوالے کرے- انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ اسے فتح اللہ گولن اور ترکی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا-
ترکی کی حکومت فتح اللہ گولن کو ہی جو امریکی ریاست پنسلوانیا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں، ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے- ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد امریکا یورپی یونین اور سعودی عرب جیسے ملکوں سے ترکی کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
ترک صدر نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو جلد یا دیر ترکی اور فتح اللہ گولن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا - ترک صدر نے کہا کہ ترکی کی ناکام فوجی بغاوت میں فتح اللہ گولن کے ملوث ہونے کے بےشمار ثبوت امریکا کو ارسال کردئے ہیں-
واشنگٹن نے فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اس کے لئے ترکی کو ٹھوس ثبوت پیش کرنا ہوں گے - فتح اللہ گولن نے بھی ترکی میں ہوئی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے سے انکارکیا ہے - فتح اللہ گولن نے کہا ہے کہ ترک حکومت کا یہ الزام حکومت میں باقی رہنے کے لئے حکمراں جماعت کی ایک چال ہو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169