8 اگست 2016 - 19:49
ایران اور روس کے صدور کی ملاقات

ایران اور روس کے صدور نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سہ ملکی اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں صدر حسن روحانی اور صدر ولادیمیر پوتن نے تہران ماسکو تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

روسی صدر نے رواں سال موسم خزاں میں اپنے دورہ تہران کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور ہمارے تعلقات کا مستقبل پوری طرح تابناک ہے۔

صدر حسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پنہچے تھے جہاں صدر الہام علی اوف نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا تھا۔ ایران اور آذربائیجان کے صدور نے اپنی ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ اور تہران باکو تجارتی اور اقتصادی لین دین کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

.......

/169