اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن کی جانب سے ایران کو ادا کئے جانے والے 400 ملین ڈالر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادائیگی تاوان نہیں بلکہ ایران کا حق تها.
رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ بات 'جان کری' نے ارجنٹینا کے دارالحکومت 'بیونس آئرس' میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران کو دیے جانے والے 400 ملین ڈالر کے حوالے سے صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کے اقدام کا دفاع کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے بہت عرصہ پہلے بین الاقوامی عدالت میں کیس دائر کیا تها اور جس کا فیصلہ اس کے حق میں سنایا گیا.
جان کری نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو یہ رقم ادا کی تاہم اس معاملے کا جوہری مسئلے سے ہٹ کے جائزہ لیا گیا تها.
1979ء میں ایران نے ایک مالیاتی تنازعہ کے تحت امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا تها.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲