5 اگست 2016 - 18:36
عالم اسلام کو سانحہ منیٰ کے بابت سعودی حکومت کا مواخذہ کرنا چاہیے

ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو سانحہ منی کی بابت سعودی حکومت کا مواخذہ کرنا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے مغربی شہر کرج میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا کہ عالم اسلام کو سعودی حکومت سے سانحہ منی کے بارے میں وضاحت طلب کرنا چاہئے۔ انہوں نے سانحہ میں شہید ہونے والوں کی صورت حال کے بارے میں اپنے ادارے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام، سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایرانی اور دیگر ملکوں کے حاجیوں کے صحیح اعداد و شمار تک بتانے کے لئے  تیار نہیں تھے۔ سعید اوحدی نے کہا کہ سانحہ منی اور گذشتہ سال کے دوران حاجیوں کے لئے پیش آنے والے دیگر واقعات نے سعودی حکام کی نااہلی اور بدانتظامی کو ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایرانی عازمین حج کی روانگی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں سعودی وزیر حج نے حاجیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ضمانتیں فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے ایرانی شہریوں کو حج کی سعادت سے محروم کرنے کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حج، تمام مسلمانوں کا ناقابل انکار حق ہے اور سعودی حکام نے جان بوجھ کر ایرانیوں کے اس حق کو نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے ایران اور دنیا کے چودہ دیگرملکوں میں سانحہ منی میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی منائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام عالمی سطح کے ہوں گے تاکہ اس المناک سانحے کے حقائق کو ایک بار پھر عالم اسلام کے گوشگزار کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی حکام کی نا اہلی اور بد انتظامی کے نتیجے میں گذشتہ سال حج کے موقع پر رونما ہونے والے سانحہ منی میں چار سو چونسٹھ ایرانی حاجیوں سمیت ہزاروں حجاج کرام شہید ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲