5 اگست 2016 - 11:51
ممبئی اور گوا کے درمیان پل گرنے کے حادثے میں 14 افراد ہلاک

ہندوستان کے شہر ممبئی اور گوا کے درمیان پل گرنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر ممبئی اور گوا کے درمیان پل گرنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کو دو روز گزرنے کے بعد اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جس میں11 مرد اور تین خواتین کی لاشیں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق پل بہنے سے بسوں اور گاڑیوں سمیت 42 افراد لاپتہ ہو گئے تھے ، یہ لاشیں پل کے مقام سے 120 کلومیٹر دور ملیں، ادھر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

.......

/169