4 اگست 2016 - 17:18
ایران کی پرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پُرامن جوہری صنعت کے متعلق ہماری سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام سازشوں اور دباوؐ کے باوجود اس ادارے کی ترقی اور کامیابی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پُرامن جوہری صنعت کے متعلق ہماری سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام سازشوں اور دباوؐ کے باوجود اس ادارے کی ترقی اور کامیابی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی.

یہ بات 'علی اصغر زارعان' نے جمعرات کے روز بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کے حکام اور اہلکاروں کے ساته ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پُرامن جوہری صنعت سے متعلق تمام شعبوں میں ہماری سرگرمیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے جوہری توانائی ادارے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں.

ایران جوہری معاہدت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی رہنماؤں کی سنجیدہ حکمت عملی بالخصوص قوم کی مزاحمت اور مضبوط مذاکراتی عمل کے ذریعے جوہری معاہدہ ممکن ہوا جس سے ایران کی عزت و وقار دوبالا ہوگیا.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے ایران جوہری توانئی ادارہ اور دوسرے ممالک بالخصوص دیگر بین الاقوامی جوہری اداروں کے درمیان تعاون کی راہ ہموار ہوگئی ہے.

ایران کی ایٹمی سیکورٹی کمیٹی کے سیکرٹری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جوہری شعبے میں ایران نے قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہیوی واٹر کی پیداوار اور فروخت کا عمل بین الاقوامی معیار کے مطابق جاری ہے.

علی اصغر زارعان نے کہا کہ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ ذاتی طور پر بوشہر جوہری پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے فیزوں کے فروغ اور بالخصوص چهوٹے پاور پلانٹس کی تعمیر کے منصوبوں پر نظر رکهے ہوئے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲