اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، چاربرسوں بعد شام کے شیعہ نشین شہروں نبل اور الزہرا کا محاصرہ ٹوٹنے کے بعد اس ملک کی حکومت اور عوام کی مدد سے تعمیراتی منصوبوں اور سڑکوں، اسکولوں نیز تعلیمی مراکز کی مرمت اور تعمیرنو کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-
پانی کی فراہمی اور آبی ذخائر، ٹیلی فون لائنوں، گیس اور پٹرول پمپوں نیز روٹی وغیرہ کی دکانوں کی تعمیرنو اور مرمت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے-
اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ چاربرسوں کے دوران زیرمحاصرہ نبل اور الزہرا شہروں پردہشت گردوں کے مسلسل مارٹرحملوں نے ان شہروں کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے- شمالی حلب میں شامی فوج کی پیشقدمی نبل اور الزہرا شہروں کی آزادی کا باعث بنی ہے اور ایک بار پھر شمالی حلب کے ان دوںوں اور دیگر شہروں میں زندگی بحال ہوگئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169