اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں کارروائی کرکے کئی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ اطلاعات کے مطابق "خالدیہ سٹی" کی مقامی کونسل کے صدر "علی الدیلمی" نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں الرمادی کے مشرقی علاقوں کی آزادی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں عراقی فورسز کو عوامی رضاکاروں کی حمایت حاصل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں دسیوں داعشی دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں دیگر دہشت گرد فرار کرگئے۔
دوسری جانب عوامی رضا کار فورس کے ایک مقامی کمانڈر کا کہنا ہے کہ "جزیرہ خالدیہ" جو داعش کے ناپاک وجود کے لئے حیاتی شمار ہوتا ہے، بہت جلد آزاد کرا لیا جائے گا۔ اسی دوران عوامی رضاکار فورس کے سینئر کمانڈر اورالبدر تنظیم کے سربراہ "ہادی العامری" نے اپنے ایک بیان میں فلوجہ - الرمادی ہائی وے کو پھر سے عام شہریوں کے لئے کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔
درایں اثنا عراق کے وزیردفاع "خالد العبیدی" نے اپنے ایک بیان میں ملک کے شمالی علاقوں میں ترکی کی مسلح افواج کی موجودگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے موصل کی آزادی کی کارروائی میں ترکی کی شرکت کے امکان کو مسترد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موصل کی آزادی کے لئے کی جانے کارروائی میں ترکی سمیت کسی بھی ملک کے فوجیوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.......
/169