اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گراس اسکینگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے آٹھ ملکوں کے چھتیس بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں آسٹریا، جمہوریہ چیک، سوئیڈن، جاپان اور سوئزر لینڈ شامل ہیں۔مقابلوں کے پہلےدن سپر جی اور اسمال زیگ زیک کے شعبوں میں ، جمہوریہ چیک کے مارٹن بارتک، جرمنی کے مارسل نوپ اور جمہوریہ چیک ہی کے یان جوراسک نے مردوں کے مقابلوں میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کے مقابلوں میں آسٹریا کی کرسٹین ہیڈفلش اورڈینلا کروکل جبکہ جمہوریہ چیک کی مگڈانلا کوتوزووا پہلے دوسرے اور تیسر نمبر پر رہیں۔گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے انتیس جولائی تک جاری رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲