اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاپان میں معذروں کے ایک مرکز پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے انیس افراد کو ہلاک اور پینتالیس سے زائد کو زخمی کر دیا۔
جاپانی میڈیا نے ملکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک چھبیس سالہ شخص نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ٹوکیو کے مغرب میں واقع ساگامی ہارا شہر میں معذوروں کے ایک مرکز چاقو سے حملہ کر دیا جس میں انیس افراد ہلاک اور پینتالیس سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے بیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
این ایچ کے ٹی وی کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز کا سابق ملازم ہے۔
26 جولائی 2016 - 07:43
News ID: 768036
جاپان میں معذروں کے ایک مرکز پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے انیس افراد کو ہلاک اور پینتالیس سے زائد کو زخمی کر دیا۔