26 جولائی 2016 - 07:36
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر سے ملاقات

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیر کو تہران میں پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کے فروغ کے زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کرنا چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ تاریخی اور ثقافتی کے رشتوں کے حامل ایران اور پاکستان جیسے ممالک دنیا میں کہیں نہیں ملیں گے اور دونوں ملکوں کو ہرگز ایک دوسرے جدا نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے اس ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران عالم اسلام کی مشکلات کے حل میں ایک دوسرے کی کوششوں میں شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دوستی اور برادری کی بنیاد پر استوار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169