24 جولائی 2016 - 17:58
عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے صدر گروہ کے امریکا مخالف بیان کا دفاع کیا

عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے عراق میں امریکی فوج بھیجنے کے واشنگٹن کے فیصلے کے خلاف صدر گروہ کےسخت بیان کادفاع کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے امریکی فوجیوں اورعراق میں فوج بھیجنے کے امریکی وزیرجنگ کے بیان کے کے خلاف صدر گروہ کے بیان اورانتباہ کو آزادی بیان دائرے میں قراردیا -

انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں عراق میں امریکی فوج بھیجنے کے ایشٹن کارٹر کے بیان کے جواب میں صدرگروہ کی جانب سےامریکا کودیئے گئےانتباہ کےبارے میں کہا کہ یہ بیان آزادی اظہاررائے کے دائرے میں آتاہے اور عراق کے آئین کے میں آزادی بیان کے حق پر زوردیا گیا ہے اور کوئی بھی اس طرح کےبیان دینے پرپابندی نہیں لگا سکتا-

انہوں نےکہاکہ داعش اور دہشت گردی صرف عراق کے لئے ہی خطرہ نہیں ہے بلکہ علاقے کےسبھی ملکوں اور پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے-

واضح رہے کہ امریکی وزیرجنگ نے پچھلے دنوں اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن مزید پانچ سو ساٹھ امریکی فوجی عراق بھیج رہا ہے جس کے جواب میں صدر گروہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے اپنے فوجی عراق بھیجے تو ان پر حملہ کردیا جائے گا- صدر گروہ نے کہا تھا کہا موصل کی آزادی کے لئے عراق کی مسلح افواج کافی ہیں اور انہیں کسی بھی غیرملکی فوج کی کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169