24 جولائی 2016 - 07:09
مولانا سبط شبیر: اقوام عالم کے بااثر ادارے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں اپنا رول ادا کریں

مولانا سبط شبیر قمی نے ملت کشمیر سے گزارش کی کہ وہ اپنی پرامن جدوجہد کو نظم و ضبط کے ساتھ جاری و ساری رکھیں تاکہ اس حق پر مبنی تحریک کو اسکے منزلہ مقصود تک پہونچایا جاسکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کے رد عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام عالم کے با اثر اداروں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں اپنا رول ادا کریں تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاں کو روکا جا سکے۔ مولانا سبط قمی نے کہا کہ پچھلے پندرہ روز سے حسب سابقہ کشمیر کو خون میں نہلایا گیا اور آیے روز نہتے اور معصوم انسانوں کے خون سے کشمیر رنگین بنایا گیا لیکن اس خونین عمل کو روکنے کے لئے ابھی تک اقوام عالم خاص کر اقوام متحدہ نے کوئی خاطر خواہ رول ادا نہیں کیا جو قابل افسوس ہے۔ مولانا سبط شبیر قمی نے ملت کشمیر سے گزارش کی کہ وہ اپنی پرامن جدوجہد کو نظم و ضبط کے ساتھ جاری و ساری رکھیں تاکہ اس حق پر مبنی تحریک کو اسکے منزلہ مقصود تک پہونچایا جاسکے۔ مولانا قمی نے تمام شہداء خاص کر گزشتہ ایام میں شہادت کے منصب پر فائز افراد کے بلند درجات اور زخمی افراد کی شفاء یابی کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169