23 جولائی 2016 - 08:09
لیبیا کی فوج نے مشرقی شہر اجدابیہ کے دوعلاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا

لیبیا کی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے بتایا ہے کہ اجدابیہ سے اسّی کلومیٹر کے فاصلے پر واقعے دو علاقوں ، المقرون اور کرکورہ پر فوج کا مکمل کنٹرول ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ اجدابیہ سے اسّی کلومیٹر کے فاصلے پر واقعے دو علاقوں ، المقرون اور کرکورہ پر فوج کا مکمل کنٹرول ہوگیا ہے۔ لیبیا کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق دونوں شہروں میں دہشت گردوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں اور شہر میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ہلال احمر سوسائٹی کے ترجمان نے دونوں شہروں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہروں سے لاشیں اٹھانے سے قبل اپنے گھروں کو واپسی سے گریز کریں۔ قابل ذکر ہے کہ داعش کے عناصر مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم لیبیا کی فوج نے انہیں اجدابیا اور بن غازی کے درمیانی علاقے میں گھیر لیا ۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد علاقوں کو ان کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169