17 جولائی 2016 - 15:01
ترکی کی فوجی بغاوت؛ سعودیہ کی خاموشی پر قطر کی تنقید

آل ثانی نے کہا کہ اس بغاوت میں امریکہ اور ایک مغربی ملک کا ہاتھ تھا جس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی ملوث ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی شدت سے مذمت کی۔ انہوں نے ترک حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر ترکی کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہےگا۔

انہوں نے رجب طیب اردوغان کو فون کرکے فوجی بغاوت کی ناکامی پر مبارکبادی بھی دی۔ 

آل ثانی نے کہا کہ اس بغاوت میں امریکہ اور ایک مغربی ملک کا ہاتھ تھا جس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی ملوث ہیں۔

امیر قطر نے کہا کہ ترکی میں بغاوت کی خبر ملنے کے باوجود عادل الجبیر نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ واضح رہے امیر قطر نے سعودی عرب اور عرب امارات کی جانب سے ترکی کی فوجی بغاوت کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کرنے پر طنز کیا اور کہا کہ یہ سب صرف دکھاوا ہے۔

.......

/169