17 جولائی 2016 - 14:30
ترک وزیراعظم: ترک عوام مبارک کے مستحق، بغاوت کرنیوالے دہشتگرد اور غدار ہیں

پارلیمنٹ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کی طاقت سے جمہوریت کی حفاظت کی۔ ملک بھر میں دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا آج کا دن ترک قوم کے عزم اور اتحاد کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پارلیمنٹ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بغاوت کی ناکامی پر ترک عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بغاوت کرنے والے دہشت گرد اور غدار ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کی طاقت سے جمہوریت کی حفاظت کی۔ ملک بھر میں دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا آج کا دن ترک قوم کے عزم اور اتحاد کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے ترک فوج کے ایک دھڑے نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر شب خون مارنے کی کوشش کی، جسے عوام نے ناکام بنا دیا تھا۔ خونی بغاوت کے دوران فوج کے باغی دھڑے اور حکومتی فوج، پولیس اور عوام کی درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ جھڑپوں میں 47 شہری، 41 پولیس اہلکار اور دو فوجی جاں بحق ہوئے جبکہ لڑائی کے دوران 104 باغی فوجی بھی مارے گئے۔ 3 ہزار سے زائد باغی فوجی گرفتار بھی کر لئے گئے۔

.....

/169