17 جولائی 2016 - 12:35
اردوغان کے حامیوں نے بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ ایک فوجی کا سر کاٹ دیا

ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے بعد پرباسفورس پل پرایک فوجی نے اپنے آپ کو سرینڈرکردیا اور صدر اردوغان کے حامیوں نے بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ اس کا سر قلم کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے بعد پرباسفورس پل پرایک فوجی نے اپنے آپ کو سرینڈرکردیا اور صدر اردوغان کے حامیوں نے بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ اس کا سر قلم کردیا۔ مختلف میڈیا چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گروپ نے ایک زخمی فوجی کو گھیرے میں لےکر شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا سر قلم کرکے اسے عبرت کا نشان بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر آنے والی ان کی خون میں لت پت لاش وائرل ہو گئی جب کہ کئی لوگوں نے حکومت کے حامیوں کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر کو داعش دہشت گردوں کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔

۔۔۔۔۔

/169