اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے وزیر داخلہ اسدالزماں خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے ان دونوں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی شناخت کرلی ہے اور انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا - بنگادیش کے وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا- یکم جولائی کو ڈھاکا کے گلشن سفارتی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک رسٹورنٹ پر حملہ کیا تھا جس میں بائیس افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا- اس حملے میں مرنے والوں میں بیس غیر ملکی تھے - بنگادیش کے سیکورٹی اہلکاروں نے دوسرے دن چھے مشکوک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا اوردعوی کیا تھا کہ ان میں سے پانچ دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے - کیفے حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی لیکن حکومت نے کہا کہ دونوں حملے جماعت المجاہدین بنگلادیش نے ہی کئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169