اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر اشرف غنی نے ہفتے کے روز صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس کا مقصد صوبے کو داعش کے دہشت گردوں سے مکمل پاک کرنا ہے۔
صدر اشرف غنی کے جاری کردہ فرمان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سخت دن گزر گئے ہیں لیکن افغانستان کے دشمن اب بھی ہمارے ملک کو نابود کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
ننگرہار میں داعش کے خلاف آپریشن کا فرمان ایسے وقت میں صادر کیا گیا ہے کہ جب ہفتے کے روز صوبے کے ضلع خوگیانی میں ہونے والے حملے میں سات افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169