اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ حیدر العبادی نے بغداد میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد انجام دئے گئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہےکہ عراق میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور انہیں اس ملک سے باہر نکال کر ہی دم لیں گے-
عراقی وزیراعظم نے فوج اورعوامی رضاکارفورس کو بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی عوام کو اس وقت داعش کے خطرات اور دہشت گردی کا سامنا ہے اس لئے سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے-
واضح رہے ک گذشتہ ہفتے منگل کو بغداد کے محلے الکرادہ میں جب لوگ عیدالفطر سے پہلے خریداری میں مصروف تھے تو خوفناک بم دھماکے میں تین سو افراد جاں بحق اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے - اس دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔
.......
/169