اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کی شب اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اب بھی امریکہ کے پاس مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور پرانی روشوں کا نتیجہ ، پرانی ناکامیوں کی صورت میں ہی نکلے گا- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک کوتاہ فکری پر مبنی لن ترانیوں، معاہدوں پر معمولی عمل درآمد اور کھوکھلے نعروں کو ترجیح دی جاتی رہے گی ، اس وقت تک آگے بڑھنے کا امکان مبہم رہے گا-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ باہمی احترام اور معاہدے کے فوائد حاصل کرنے کے لئے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد نئی راہیں کھولے گا-
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ویانا میں چودہ جولائی دوہزار پندرہ میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر دستخط ہوئے تھے-
.......
/169