15 جولائی 2016 - 11:21
حجة الاسلام رفیعی: قبرستان بقیع پیغمبراکرم﴿ص﴾ اوراہل بیت﴿ٕع﴾ کی قدمگاہ ہے

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے قبرستان بقیع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراہل بیت علیہم السلام قبرستان بقیع کو بہت زیادہ اہمیت دیا کرتے تھے اوروہاں پرحاضرہوا کرتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے مسجد مقدس جمکران کے تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم کے استاد حجة الاسلام والمسلمین ناصررفیعی نے مسجد مقدس جمکران کے نمازیوں کے اجتماع سےاپنےخطاب کے دوران وہابیوں کے توسط سے جنت البقیع میں موجود ائمہ اطہارعلیہم السلام کی قبروں کے انہدام کے دن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مورخین نے اپنی کتب میں لکھا ہے کہ قبرستان بقیع میں حرم اورگنبد موجود تھے اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی قبروں پرآٹھ کونوں کی خوبصورت ضریح موجود تھی کہ جنہیں وہابیوں نے مسمارکردیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ داعش،النصرہ ،تکفیری تفکر کی ایجاد اوربے گناہ لوگوں کے قتل عام کا ذمہ داروہابیت تفکرہے۔ کیونکہ اہل بیت علیہم السلام کی سیرت میں ہرگز اس طرح کا تفکر موجود نہیں تھا۔
حجة الاسلام رفیعی نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراہل بیت علیہم السلام قبرستان بقیع کو بہت زیادہ اہمیت دیا کرتے تھے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا کہ اس قبرستان سے سینکڑوں افراد جنت میں جائیں گے اوروہ شفاعت کا مقام پرفائزہوں گے۔
انہوں نےآخرمیں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی حرم ہائے مطہر کی زیارت کے دنیاوی اوراخروی فوائد پرروشنی ڈالی ہے۔

.......

/169