15 جولائی 2016 - 11:14
ایٹمی سمجھوتہ ایران کو عالمی اورعلاقائی طاقت کے طورپرتسلیم کرنےکا باعث بنا ہے

بین الاقوامی مسائل کے ماہرنے کہا ہےکہ ایٹمی سمجھوتہ پردستخط کے ذریعے ایران کو عالمی اورعلاقائی سطح پرایک قدرت کےعنوان سے تسلیم کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مسائل کےماہرعلی مطہرنیا نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ انتہائی کم اخراجات کے ساتھ ایٹمی توانائی کے حصول کے لیے قومی کوشش کا ایک نتیجہ ہے۔

ایرانی عوام کی تقریبا بارہ سال کی بامعنی سیاسی استقامت ایٹمی مذاکرات میں یہ کامیابی حاصل کی ہے اوراس سمجھوتے کی وجہ سے ایران یورینیم کی افزودگی کا حق حاصل کرپایا ہے اورایٹمی سمجھوتے پردستخط نہ کرنے سے پیدا ہونے والے بہت سے خطروں سے نجات پاگیا ہے اور کئی معاشی اورایٹمی پابندیوں کو اٹھا لیا گیا ہے۔
مطہرنیا نےکہا ہےکہ اسی ایٹمی معاہدے کی وجہ سے آہستہ آہستہ ایران کی معاشی مشکلات حل ہورہی ہیں اورہماری معیشت میں ایک حرکت پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ اسی طرح ایٹمی معاہدے کی وجہ سے ہماری خارجہ پالیسی میں بہتری آئی ہے اورایران اورعالمی برادری کے باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے اوراب خطے اورعالمی سطح پراسلامی جمہوریہ ایران کو ایک عالمی طاقت کےعنوان سے تسلیم کیا گیا ہے۔

.......

/169