اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزرات دفاع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی حملوں کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں سعودی اتحاد کے التداین فوجی مرکز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کے اس میزائلی حملے میں کئ افسروں سمیت سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی مارے گئے ۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح صوبہ الجوف میں سعودی اتحاد کے اسلحے کے ایک گودام کو بھی اپنے میزائلی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں بھی سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی ہلاک ہوگئے اور اس گودام میں موجود اسلحے اور گولے بارود کا ذخیرہ تباہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے رمضان المبارک اور اس کے بعد عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بھی مسلمانوں کی سب سے بڑی عید کے احترام کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔
.......
/169