اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت نے جمعیت الوعد کے سابقہ سکریٹری جنرل ابراہیم شریف کو ایک سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔
۱۲ جنوری ۲۰۱۵ کو آل خلیفہ حکومت نے انہیں گرفتار کر کے جیل میں بند کیا تھا۔
ابراہیم شریف کا جرم یہ تھا کہ وہ ملک میں سیاسی نظام کے اندر تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
آل خلیفہ کی عدالت نے ان پر یہ الزام عائد کر کے کہ وہ لوگوں میں کھلم کھلا طور پر حکومت کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں انہیں جیل میں بند کر دیا۔
ادھر بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے خلاف بھی عوامی احتجاج جاری ہے گذشتہ روز بھی کئی لوگوں نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی جلسہ قائم کر کے حکومت سے اس فیصلہ کو واپس لینے کی مانگ کی۔








.............
۲۴۲














