اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق اور دیگر علاقائی ممالک میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک نئی عقلمندانہ حکمت عملی وضع کرنا ہو گی.
یہ بات آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے چیئرمین عمار الحکیم کیساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے حوالے سے سنجیدہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا.
آیت اللہ رفسنجانی نے دہشتگردوں کی جانب سے نئے طریقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ عراق اور خطی ممالک میں فقہ وارانہ دہشت گردی پهیلا رہے ہیں.
سینئر عالم دین نے عراقی عہدیدار کو داعش دہشت گرد گروہ سے فلوجہ شہر کی آزادی پر مبارک باد پیش کی.
عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ عراق میں حالات پہلے کی نسبت آہستہ آہستہ ٹهیک ہو رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ عراق میں تیل کی پیداوار قابل تعریف ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بہتری آئی ہے جس سے ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲