اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کیلئے اپنی مدد اور حمایت جاری رکهنے میں کوئی کسر باقی نہیں چهوڑے گا.
یہ بات علی اکبر ولایتی نے تہران کے دورے پر آئے ہوئے عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے چیئرمین عمار الحکیم کیساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے فلوجہ شہر کی داعش دہشت گرد گروہ سے آزادی پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عراق مستقبل میں بهی ایسی فتوحات جاری رکهے گا.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ عراقی علاقے موصل کو جلد دہشت گردوں کے قبضے سے چهوڑیا جائے گا اور عراقی قوم کا روشن مستقبل ہے.
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ عراق عرب ممالک اور مسلم امہ کے درمیان موجود بحرانوں کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲