10 جولائی 2016 - 13:23
طالبان اور داعش کے ٹھکانوں پر افغان فوج کی زبردست گولہ باری

افغان فوج نے ننگر ہار صوبے میں طالبان اور داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج کی مشرقی کمان کے ترجمان شیرین آقا فقیری نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع کوٹ اور آچین میں طالبان اور داعش کے ٹھکانوں پر کی جانے والی گولہ باری میں بیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے پانچ کا تعلق طالبان سے ہے جب کہ پندرہ کا تعلق داعش سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فوج کی گولہ باری میں داعش کا مقامی کمانڈر احمد ولی بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

افغان فوج کی مشرقی کمان کے ترجمان نے کہا کہ ان حملوں میں دہشت گردوں کا فوجی سازمان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ ضلع کے بیشتر علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے تاہم کسی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ادھر ننگر ہار پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرق وال نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چار پاکستانی شہری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169