9 جولائی 2016 - 19:13
داعشں کی شکستوں کے بعد اب موصل کی آزادی قریب: القیارہ ایئر پورٹ اور فوجی چھاؤنی داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج نے شمالی صوبے نینوا کے القیارہ ایئرپورٹ کو داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے جوانوں نے صوبہ نینوا کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کے تازہ مرحلے میں القیارہ ایئرپورٹ کو آزاد اور داعشی دہشت گردوں کو کئی کلو میٹر تک پیچھے دھکیل دیا ہے۔ القیارہ کے فوجی ایئرپورٹ اور چھاؤنی کی آزادی کے بعد ایک اہم اور اسٹریٹیجک اڈہ داعش کے ہاتھ سے نکل گیا ہے اور اس کے عناصر موصل کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169