اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے شیعہ نشین شہر قطیف میں ایک مسجد کے قریب ہوئے دو خودکش حملوں کی خبر دی ہے۔
شہر قطیف میں مسجد العمران کے قریب آج پیر کی شام کو دو خود کش حملے کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کسی نمازی کو کوئی صدمہ نہیں پہنچا۔
ان خود کش حملوں کے کچھ ہی دیر بعد مدینہ منورہ میں بھی حرم مطہر پیغمبر اکرم(ص) کے قریب ایک چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔
واضح رہے کہ آج پیر کی صبح کو امریکہ کے قونصل خانے کے قریب بھی ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲