4 جولائی 2016 - 11:28
حمص کے مشرقی نواحی علاقے میں شامی فوج کی وسیع کارروائی شروع

شامی فوج نے حمص کے مشرقی نواحی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی فوجی کارروائی شروع کر دی ہے جس کے دوران فوج اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے قومی دفاعی فورس کی مدد سے اتوار کے روز حمص کے مشرقی نواحی علاقے میں مکسر الحصبات اور جب الجراح سیکٹر میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس کارروائی کے دوران شامی فوج کی داعشی دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس کارروائی میں شامی فضائیہ بھی فوج کی مدد کر رہی ہے۔ شامی فوج نے اس کارروائی کے دوران المسیعید، الصالحیہ اور المشیرفت الشرقیہ دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ جبکہ رجم الطویل اور ارض کریز علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

.....

/169