اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی جانب سے قدس ڈے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی دی جائے گی۔ جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور میڈیا کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ گذشتہ سال اسی افطار پارٹی میں علامہ ساجد نقوی، علامہ امین شہیدی، قاضی آصف لقمان، علامہ افتخار حسین نقوی، لیاقت بلوچ، ثاقب اکبر، لیفٹنٹ جنرل (ر) اسد درانی، علامہ محمد شفا نجفی، فدا ناشاد، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، فردوس عاشق اعوان، علامہ عارف واحدی، علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئی تھیں۔
.......
/169