اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں عراقی کی تازہ ترین صورتحال ، دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے ،دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رہےگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169