اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے اپنے فیس بک کے صفحہ پر لکھا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی درحقیقت آل خلیفہ کی حکومت کے زوال کا آغاز ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا آیت اللہ عیسی قاسم علم، جہاد اور اعتدال پسندی کی علامت سمجھتے جاتے ہیں ان کی شہریت کو منسوخ کرنا درحقیقت حکومت بحرین کی کمزوری ہے۔
انہوں نے کہا بحرین کی عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے گذشتہ پانچ سالوں سے پرامن احتجاج کررہی ہے لیکن حکومت بحرین اپنی عوام کے مطالبات قبول کرنے کے بجائے اس پر ظلم و تشدد روا رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا حقوق بشر کہاں ہے؟ آزاد دنیا کہاں ہے؟ اقوام متحدہ کہاں ہے؟ ان تمام ارادوں کو بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنے بیانئے کے آخر میں ذکر کیا آل خلیفہ کو اپنے ظلم و تشد پر خوش نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ ان کے اختتام کا آغاز ہے اور کیا صبح نزدیک نہیں ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔
/169