اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیائے عرب میں اچھی حکمرانی کے فقدان کی وجہ سے عوام کی سیاسی اور سماجی ضروریات کو پورا نہیں کیا جا رہا اور ہمارے لئے بحرینی عوام کے حقوق کی پامالی ناقابل برداشت ہے.
ان خيالات كا اظہار 'محمدجواد ظريف' نے بدھ كے روز دورہ پيرس كے موقع پر فرانسيسي سينيٹ كي كميٹي برائے خارجہ امور، دفاع اور مسلح افواج كے اراكين كي خصوصي نشست ميں علاقائي مسائل اور سعودي عرب كے ساتھ تعلقات پر سوالوں كے جواب ديتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہمسايہ ممالك كے ساتھ مضبوط روابط ركھنا ايران كي خارجہ پاليسي كا اہم جز ہے اور ہم خطي رياستوں كے ساتھ تعلقات كي توسيع كو اہم فرض سمجھتے ہيں.
ظريف نے كہا كہ اس وقت خطے ميں متعدد مسائل موجود ہيں مگر علاقائي ممالك ہي ايك دوسرے كے تعاون سے ان مسائل پر قابو پا سكتے ہيں. ہم منطق كي بنياد پر تعلقات كے خواہاں ہے تاہم كچھ عناصر كے ہاتھوں بحريني عوام كے حقوق كي پامالي كو ہرگز برداشت نہيں كريں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲